سپلائی بحال نہ ہونے پر امریکا پاکستان کی امداد بند کردے گا واشنگٹن پوسٹ

پاکستان امریکی وزیردفاع کی جانب سے انتباہ کے باوجود دھرنے کے خلاف کوئی کارروائی کرنے میں ناکام رہا ہے، واشنگٹن پوسٹ

پاکستان امریکی وزیردفاع کی جانب سے انتباہ کے باوجود دھرنے کے خلاف کوئی کارروائی کرنے میں ناکام رہا ہے، واشنگٹن پوسٹ فوٹو: فائل

امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے کہاہے کہ پشاورمیں دھرنے کے باعث سیکڑوں امریکی کینٹینرزپھنس گئے ہیں۔


اگر سپلائی روٹ نہ کھولاگیا توپاکستان کی امدادبند کی جاسکتی ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے کہاہے کہ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کے انتباہ کے باوجودکنٹینرز پھنسے رہے۔ حکومت پاکستان نے دھرناروکنے کی کوشش نہیں کی۔ رپورٹ کے مطابق فوجی سازوسامان پھنس جانے پرامریکی حکام پریشان ہیں اور سامان کوفضائی راستے سے نکالنے کے لیے ایک ارب ڈالر اضافی خرچ ہوںگے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پاکستان کی امدادبند کرنے کا آپشن بھی زیرغور ہے۔ اخبارنے کہاہے کہ پاکستان امریکی وزیردفاع کی جانب سے انتباہ کے باوجود دھرنے کے خلاف کوئی کارروائی کرنے میں ناکام رہاہے۔
Load Next Story