وفاقی کابینہ میں جے یو آئی کے اکرم درانی کی شمولیت کا امکان

اگلے چند دنوں میں وزیراعظم نوازشریف اور مولانافضل الرحمن کی اہم ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع

اگلے چند دنوں میں وزیراعظم نوازشریف اور مولانافضل الرحمن کی اہم ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع .فوٹو : فائل

وزیراعظم نوازشریف اور جے یو ائی ف کے سربراہ مولانافضل الرحمن کے درمیان اہم ملاقات متوقع ہے۔


مولانافضل الرحمن اپنے دورہ بھارت کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دیںگے جبکہ وزیر اعظم نوازشریف جے یو ائی ف کو وفاقی کابینہ میں شمولیت کی نوید سنا سکتے ہیں، وفاقی کابینہ میں جے یو آئی کے اکرم درانی کی شمولیت کا امکان ہے۔ باوثوق ذرائع نے آن لائن کو بتایاکہ اگلے چند دنوں میں وزیراعظم نوازشریف اور مولانافضل الرحمن کی اہم ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانافضل الرحمن وزیراعظم کو بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ، بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید اور بھارتی علمائے کرام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے اگاہی فراہم کریںگے۔ ادھر حکومت کی جانب سے پہلے ہی شراکت اقتدار کے فارمولے کے تحت مولانافضل الرحمن کو کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ دیدی گئی ہے جبکہ جے یو ائی ف کے مرکزی رہنما مولانا محمد خان شیرانی کو ایک مرتبہ پھر اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین بنا دیاگیاہے جبکہ سابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ اور رکن قومی اسمبلی اکرم خان درانی کو وفاقی وزارت کا قلمدان سونپے جانے کا بھی قوی امکان ہے۔
Load Next Story