ای سی سی اجلاس گردشی قرض کے معاملے پر کمیٹی قائم

کمیٹی بجلی و گیس کی فراہمی معطل ہونے کے انتباہ پر بنائی گئی، 1ماہ میں تجاویز دیگی

 مزید 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنیکی منظوری، وزارت مذہبی امور اور نیب کیلیے ڈیڑھ بلین منظور فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گردشی قرض کے معاملے پر کمیٹی قائم کردی۔

ای سی سی نے مزید320000 ٹن گندم کی درآمدکی بھی منظوری دیدی، علاوہ ازیں سبسڈی بجٹ میں 1.5 بلین روپے کی کٹوتی اور یہ رقم وزارت مذہبی امور اور نیب کے واجبات کی ادائیگی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت بھی دی گئی۔


اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز ( بدھ کو) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ 1.6 ٹریلین روپے کے گردشی قرض کا معاملہ حل کرنے کے لیے ایک اور کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی پٹرولیم ڈویژن کے اس انتباہ کے بعد قائم کی گئی کہ بجلی اور گیس کی کمپنیاں تقریباً دیوالیہ ہونے کی صورتحال کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ملک بھر میں بجلی اور گیس کی فراہمی معطل ہوسکتی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ای سی سی کی تشکیل کردہ کمیٹی فنانس ڈویژن، پاور اینڈ پٹرولیم ڈویژن، پلاننگ ڈویژن، ایس ای سی پی، اوگرا کے افسران اور گیس سیکٹر کی 5کمپنیوں کے نمائندوں پر مشتمل ہوگی۔ کمیٹی گردشی قرض کے خاتمے کے لیے ایک ماہ میں اپنی تجاویزت پر مشتمل رپورٹ ای سی سی کو جمع کرائے گی۔ ای سی سی کے اجلاس میں مزید 3لاکھ 20ہزار ٹن کی درآمد کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
Load Next Story