کھارادر سے 50 خواتین سے زیادتی کے ملزم سمیت 3 گرفتار
گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم پیپلز امن کمیٹی عذیر بلوچ گروپ کے کمانڈر وصیع اﷲ لاکھو گروپ سے ہے، پولیس
ایس ایچ او کھارادر انسپکٹر ادریس بنگش نے لی مارکیٹ کے قریب کھجور بازار میں لیاری گینگ وار کے ملزمان کی جانب سے بھتے کی رقم اکٹھی کیے جانے کی اطلاع پر پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔
ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کیلیے فائرنگ شروع کر دی پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد3 ملزمان فرحان عرف انڈین ، ندیم ولد اقبال کچھی اور محمد عرفان کچھی کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے2دستی بم اور ایک ٹی ٹی پستول برآمد کر لی ، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم پیپلز امن کمیٹی عذیر بلوچ گروپ کے کمانڈر وصیع اﷲ لاکھو گروپ سے ہے ، گرفتار ملزمان نے کھارادر کے مختلف علاقوں میں بھتے کی وصولی کے لیے متعدد بار فائرنگ اور دستی بم حملے بھی کیے ہیں ، گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ ، قتل ، اقدام قتل ، بھتہ خوری اور پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ہیں ، گرفتار ملزم فرحان انڈین نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر نیا آباد ، دریا آباد اور کھڈہ مارکیٹ سمیت دیگر علاقوں میں زبردستی گھروں میں گھس کر50سے زائد لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف کیا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔