کراچی سرکلر ریلوے ٹرین کیلیے 10 جدید ترین کوچز تیار

مجموعی طور پرکراچی سرکلر کیلیے 40 کوچز تیار ہوں گی، آج روانہ کی جائیں گی

مجموعی طور پرکراچی سرکلر کیلیے 40 کوچز تیار ہوں گی، آج روانہ کی جائیں گی۔ فوٹو: فائل

پاکستان ریلوے نے کراچی سرکلر ریلوے ٹرین سروس کیلیے 10 جدید ترین سہولیات سے آراستہ10کوچز تیار کر لیں۔

پاکستان ریلوے نے کراچی سرکلر ریلوے ٹرین سروس کیلیے 10 جدید ترین سہولیات سے آراستہ10کوچز تیار کر لی ہیں جو (آج) جمعہ 6 نومبرکوکراچی روانہ کی جائیں گی جبکہ کراچی ریلوے سرکلر سروس تجرباتی طور پر10نومبر سے شروع کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔


مجموعی طور پرکراچی سرکلر کیلیے 40کوچز تیار ہوں گی، یہ تمام 40 کوچز جنوری2021 میں مکمل کر لی جائیں گی،سرکلر کراچی کی یہ ٹرینیں مجموعی طور پر 10 ہوںگی، ہر ٹرین میں 5، 5 کوچز ہوں گی ایک کوچ میں 80 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ 20 مسافرکھڑے بھی ہو سکیں گے۔

ریلوے کیریج فیکٹری نے بلیو اور سفید رنگ کے یہ نئے خوبصورت ڈبے خود تیار کیے ہیں ان میں موبائل چارجز کی سہولت بھی رکھی گئی ہے، ابتدائی طور پر اس کا کرایہ 50 روپے تجویزکیا گیا ہے، تجرباتی ٹرائل کے بعد اس بابت مشاورت سے حتمی فیصلہ ہوگا۔
Load Next Story