سونا فی تولہ 1400 روپے مہنگا ہوگیا

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 116000 روپے ہوگئی

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 116000 روپے ہوگئی

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1400 روپے اور 1200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 40ڈالر کے اضافے سے 1958ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1400روپے اور 1200روپے کا اضافہ ہوگیا۔


اس کے نتیجے میں کراچی ، حیدرآباد ، سکھر ، ملتان ، لاہور ، فیصل آباد ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 116000روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 99451روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے بڑھ کر 1250روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 25روپے72پیسے کے اضافے کے ساتھ 1071 روپے 67پیسے ہوگئی۔
Load Next Story