دو بہنوں کے مختصر مدتی اغوا میں ملوث ہیڈ کانسٹیبل گرفتار 3 اہل کاروں سمیت 5 فرار
واقعے میں اے سی ایل سی لانڈھی کا سب انسپکٹر عرفان کاظمی، تین اہلکار اور دو پرائیوٹ افراد بھی ملوث ہے، انسپکٹر ظاہر شاہ
MADRID:
ملیر سٹی انویسٹی گیشن پولیس نے 2 بہنوں کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث اینٹی کارلفٹنگ سیل لانڈھی میں چھاپہ مار کرتعینات ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتارکرلیا۔
ملیر سٹی انویسٹی گیشن کے انچارج انسپکٹرظاہر شاہ نے بتایا کہ 21 اکتوبر کو ملیر کے علاقے گھانچی مارکیٹ میں پولیس موبائل میں سوار اہلکاروں نے دوبہنوں ساجد ہ اورحمیدہ کواغواکرلیا اور انھیں مختلف مقامات پرگھماتے رہے تھے اور ان کی رہائی کے لیے 10 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا تاہم آخر میں پولیس اہلکاروں نے 15ہزار،سونے کی بالیا اور سونے کی چین وصول کی اور فرار ہوگئے۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے پولیس موبائل نمبر SPD332معلوم کیا اور اس حوالے سے اینٹی کارلفٹنگ سیل لانڈھی میں چھاپہ مار کر ہیڈ کانسٹبل لیاقت کو گرفتار کرلیا۔
انسپکٹر ظاہر شاہ نے بتایا کہ اس واقعے میں اے سی ایل سی لانڈھی کا سب انسپکٹر عرفان کاظمی، تین اہلکار اور دو پرائیوٹ افراد بھی ملوث ہے واقعے کے بعد سے سب انسپکٹر اور تین اہلکار اپنے دفتر لانڈھی اے سی ایل سی سے فرار ہے۔