بینک قرضہ نواز شریف کے 5چچا زاد بھائی فرد جرم کیلیے 20 نومبر کو طلب

کشمیر شوگر ملز اور اتفاق شوگر ملز کے لیے سات سو ملین روپے قرضہ لیا گیا اور واپس نہیں کیا جا رہا، بینکوں کا موقف

کشمیر شوگر ملز اور اتفاق شوگر ملز کے لیے سات سو ملین روپے قرضہ لیا گیا اور واپس نہیں کیا جا رہا، بینکوں کا موقف ۔ فوٹو: فائل

قرضہ لیکر واپس نہ کرنے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے 5چچا زاد بھائیوں کو فرد جرم کے لیے 20 نومبر کو طلب کرلیا۔


بینکوں سے قرضہ لیکر واپس نہ کرنے پر بنکنگ کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے 5چچا زاد بھائیو ں کو فرد جرم کے لیے 20 نومبر کو طلب کرلیا۔

بینکنگ عدالت کے جج منیر احمد جوئیہ نے مختلف بینکوں کی درخواستوں پر سماعت کی، ملزمان میں نواز شریف کے کزن طارق شفیع، جاوید شفیع سمیت دیگر شامل ہیں۔ بینکوں کا موقف ہے کہ کشمیر شوگر ملز اور اتفاق شوگر ملز کے لیے سات سو ملین روپے قرضہ لیا گیا اور واپس نہیں کیا جا رہا۔ استدعا ہے عدالت ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔
Load Next Story