حیدرآباد میں بھی جلد ہی کراچی طرز کا ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا جائے گا شرجیل میمن
اپوزیشن کےاحتجاج کی سیاست سے سندھ حکومت دباؤ میں نہیں آئےگی تاہم مسائل کے حل کیلئےمذاکرات کےدروازے کھلے ہیں،شرجیل میمن
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کہتے ہیں کہ کراچی میں آپریشن کی وجہ سے دہشت گرد دیگر شہروں میں چھپ گئے ہیں جلد ہی حیدر آّباد میں بھی ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا جائے گا۔
حیدر آباد میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ فنکشنل نے پرویز مشرف کے دور حکومت بنائے گئے ہر کالے قانون کی حمایت کی اور اب منتخب ایوان سے منظور کرائے گئے بلیاتی قوانین کی مخالفت کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ بلدیاتی قانون اور حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیوایم عدالت میں بھی گئی اور احتجاج بھی کررہی ہے، اس طرح کے اقدام کے ذریعے وہ عدالیہ پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ احتجاج کی سیاست سے سندھ حکومت کسی دباؤ میں نہیں آئے گی تاہم مسائل کے حل کے لئے مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں کیونکہ سیاست میں بات چیت کےذریعےہی مسائل حل ہوتےہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی میں پولیس اور رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کے بعد دہشت گردوں کی بڑی تعداد نے دیگر شہروں کارخ کرلیا، اس لئے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے چہلم کے بعد حیدر آباد میں بھی کراچی کی طرح کا ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا جائے گا۔