نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی مسافر کے سامان سے اسلحہ برآمد

غیر ملکی چینی شہری پی آئی اے کی پرواز پی کے 451 سے اسکردو جارہا تھا

غیر ملکی مسافر کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا فوٹو: فائل

COLOMBO:
 

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے غیرملکی مسافر کے سامان سے پستول کی 14 گولیاں اور میگزین برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسکینگ کے دوران ایک غیر ملکی شہری کے سامان میں مشتبہ چیز کی موجودگی کا پتہ لگا، وہاں تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے تلاشی کے دوران سامان سے پستول کا میگزین اور 14 گولیاں برآمد کرلیں ۔




ابتدائی چھان بین کے بعد مسافر کو برآمد ہونے والے اسلحے سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔



حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لیا گیا غیر ملکی چینی شہری ہے اور اس کا نام ژی جیان ہے، پی آئی اے کی پرواز پی کے 451 سے اسکردو جارہا تھا۔
Load Next Story