کورونا وبا شادی کی تقریب میں دلہا دلہن کے مبارکبادیں وصول کرنے پر پابندی
تقریب میں بوفے نہیں ہوگا مہمانوں کو ٹیبل پر کھانا فراہم کرنے کی اجازت ہوگی، ضابطہ کار
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے پیش نظر شادی کی تقریب میں دلہا دلہن اور ان کے گھر والوں پر روایتی طریقے سے مبارکبادیں وصول کرنے پر پابندی لگادی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق این سی او سی نے ملک بھر میں شادی کی تقاریب کے انعقاد کے حوالے سے ضابطہ کار جاری کردیا ہے، جس کے مطابق شادی کی تقریب بند کمرے یا ہال کے بجائے کھلی فضا میں ہوگی، شادی کی تقریب کے لیے جگہ کا انتخاب لوکل ہیلتھ اتھارٹی کی مشاورت سے ہو گا، تقریب میں قالین یا غالیچوں کا استعمال مہیں ہوگا۔ شادی کی تقریب زیادہ سے زیادہ ایک ہزار مہمان شرکت کر سکیں گے اور ان کے مابین 6 فٹ کا فاصلہ ہوگا۔ دلہا، دلہن اور ان کے گھر والے روایتی طریقے سے مبارکبادیں وصول نہیں کریں گے۔
این سی او سی کے ایس او پیز کے تحت شادی تقریبات کے مہمانوں کی یومیہ بنیاد پر اسکریننگ کرنا ہو گی، تقریب میں کاغذ والا تولیہ اور جراثیم کش ادویات کا استعمال ہو گا، تقریب سے قبل کیمرہ، موبائل فون ، گاڑیاں اور دیگر استعمال کی تمام چیزیں ڈس انفیکٹ کرانا ہوں۔ تقریب میں ہاتھ دھونے کے لیے صابن اور سینیٹائزر کا انتظام لازمی ہوگا۔
ضابطہ کار کے تحت شادی کی تقریب میں شریک ہر فرد کا بخار چیک کرنا لازم ہوگا، شادی تقریب کا میزبان کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا ذمہ دار ہوگا اور شادی میں شریک ہر مہمان کو ماسک، سینیٹائزر میزبان فراہم کرے گا، ہر مہمان کے لئے ماسک پہننا لازم ہوگا۔
شادی کی تقریب میں کھانے کے حوالے سے ضابطہ کار میں کہا گیا ہے کہ تقریب میں بوفے کی اجازت نہیں ہو گی، لنچ باکس اور ٹیبل سروس فراہم کی جاسکتی ہے۔ میزبان ولیمے کی تقریب میں مہمانوں کے لئے فوڈ باکس کا استعمال کریں۔ تقریب کا دورانیہ دو گھنٹے ہوگا اور رات 10 بجے تک تقریب ختم کرنا ہو گی۔