مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ر صفدر بھی کورونا کا شکار
کیپٹن (ر) صفدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مریم نواز نے بھی ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا، خاندانی ذرائع
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، جس کے بعد کیپٹن صفدر لاہور پہنچ گئے اور انہوں نے خود کو جاتی امرا میں قرنطینہ کرلیا۔
دوسری جانب کیپٹن (ر) صفدر کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد ان کی اہلیہ اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نے بھی احتیاطاً اپنا کورونا ٹیسٹ کرالیا، تاہم خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر گلگت بلتستان الیکشن مہم میں مریم نواز کے ہمراہ تھے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کورونا کا شکار
واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور گلگت بلتستان میں الیکشن مہم میں مصروف قمر زمان کائرہ میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد قمرزمان کائرہ نے خود کو اسلام آباد میں قرنطینہ کرلیا ہے۔