محتسب انسداد ہراسیت کشمالہ طارق کا بینک میں خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کا نوٹس

محتسب کشمالہ طارق نے نجی بینک کے صدر کو ملزم کے خلاف کارروائی کے ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے

مینیجر کی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہونے کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا تھا(فوٹو، فائل)

نجی بینک میں خاتون کو ہراساں کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے انسداد ہراسیت محتسب نے نجی بنک سے ایک ماہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج طلب کرلی۔

محتسب کشمالہ طارق نے نجی بنک کے صدر کو 13 نومبر کو ذاتی حیثیت میں جواب طلب کرتے ہوئے ملزم عثمان گوہر کے خلاف کی گئی کارروائی کی رپوٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔


محتسب کی جاری کردہ احکامات میں بنک کی ہراسمنٹ کمیٹی کے نوٹیفکیشن کی کاپی اور یکم اکتوبر سے 9 نومبر تک کی بنک کی سی سی ٹی وی فوٹیج جمع کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے نجی بنک کے ہیڈ آف ہیومن ریسورس اور ریجنل ہیڈ کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: نجی بینک میں خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا مینیجر گرفتار

ایڈووکیٹ جواد خورشید وڑائچ نے سابق بنک مینجر ملزم عثمان گوہر کے خلاف درخواست دائر کی۔ انسداد ہراسیت محتسب کے رجسٹرار رحمان شہزاد کی جانب سے نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔
Load Next Story