عالمی مارکیٹ کے ساتھ پاکستان میں بھی سونے کے نرخ میں بڑی کمی
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 12 ہزار 100 روپے ہوگئی
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا مزید سستا ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 80 ڈالر گھٹ کر 1877 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2500 روپے اور 2143 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 12 ہزار 100 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 96 ہزار 108 روپے ہوگئی۔
بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کم رہی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 70 روہے کی کمی سے 1170 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 60 روپے 02 پیسے کی کمی سے 1011 روپے 65 پیسے کی سطح پر آگئی۔