’’ایکسپریس‘‘ نے میگاایونٹ ترتیب دیکردل جیت لیے فاخر

نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی نہیں ہورہی،تعلیم یافتہ نوجوان میوزک سے کنارہ کشی کررہے ہیں، فاخر

نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی نہیں ہورہی،تعلیم یافتہ نوجوان میوزک سے کنارہ کشی کررہے ہیں، فاخر۔ فوٹو : فائل

میوزک انڈسٹری کودرپیش بحران کی وجہ سے پاکستانی گلوکاروں کومشکلات کا سامنا ہے۔

تعلیم یافتہ نوجوان میوزک انڈسٹری میں آنا چاہتے ہیں لیکن مشکل حالات دیکھ کرکنارہ کشی اختیارکرلیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گلوکار فاخرنے ''روزنامہ ایکسپریس'' سے خصوصی گفتگومیں کیا اور مزید کہا کہ ہمارے ہاں موسیقی کا ٹیلنٹ بہت ہے مگر موجودہ حالات میں نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی بالکل نہیں ہو رہی ہے۔ فنون لطیفہ، ادبی، ثقافتی سرگرمیوں کا فروغ موجودہ حالات کے پیش نظربہت لازمی ہے جس کے ذریعے معاشرے سے گھٹن ختم کی جاسکتی ہے۔




انھوں نے مزید کہا کہ ایکسپو سینٹر کراچی میں ہونیوالے ''ایکسپریس فیملی فیسٹیول'' میں ان کی پرفارمنس کیرئیرکی چند یادگارپرفارمنسز میں سے ایک ہے۔ کیونکہ اتنے بڑے مجمع کے سامنے اچھی پرفارمنس بھی ایک امتحان ہوتی ہے۔ 'ایکسپریس میڈیا گروپ' نے انتہائی محنت اورخلوص سے کراچی کے مشکل حالات میں اس میگاایونٹ کوترتیب دے کرکراچی کے شہریوں کے دل جیت لیے ہیں۔ کراچی میں امن وامان کی نامناسب صورتحال کے پیش نظرثقافتی تقریب منعقد کرانے کی کوئی ادارہ بھی ہمت نہیں کرتا۔ لیکن ایکسپریس میڈیاگروپ نے منفرد کارنامہ سرانجام دیا ہے اورفیسٹیول میں آنیوالوں کوبہترین سکیورٹی بالکل فری تفریحی سہولیات فراہم کی ہیں۔ حالانکہ ایکسپریس کے دفاترپرحملے بھی ہوئے ہیں لیکن اس ادارے نے خوفزدہ ہونے کے بجائے دلیرانہ اقدامات اٹھائے۔

 
Load Next Story