ایک منٹ میں سب سے زیادہ انڈے منہ سے اُچکنے کا عالمی ریکارڈ قائم
ڈیوڈ رش سائنسی تعلیم کے فروغ کے لیے اس سے قبل 150 گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنا چکا ہے
گیند کی طرح دور سے اچھالے گئے انڈوں کو صحیح سلامت منہ سے پکڑنے کا نیا عالمی ریکاڈ بن گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ایڈاہو کے ڈیوڈ رش نے منہ سے انڈے اچک کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔ ڈیوڈ اس سے قبل 150 مرتبہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز بنا چکا ہے۔ ڈیوڈ سائنسی تعلیم کے فروغ کے لیے مختلف ریکارڈز بناتا ہے۔
اس بار ڈیوڈ نے اپنے پڑوسی جوناتھن کی مدد سے ایک منٹ کے اندر سب سے زیادہ انڈے منہ سے اچکنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ اس نے ساڑھے چھ فٹ کے فاصلے اچھالے گئے 36 انڈوں میں سے 24 کو منہ سے اچک لیا جن میں سے 18 صحیح سلامت رہے۔
اس کوشش میں اس کا ہونٹ بھی زخمی ہوا لیکن وہ 17 انڈے منہ سے اچکنے کا عالمی ریکارڈ توڑنا چاہتا تھا اس لیے ڈیوڈ نے اس تکلیف کی پروا نہیں کی اور کوشش جاری رکھی جس میں بالآخر کام یاب رہا۔
https://www.youtube.com/watch?v=xalIcnXE3HE&feature=emb_title