16نومبر سے کراچی سرکلر ریلوے مرحلہ وار بحال کرنے کا اعلان

دن میں 4 ٹرینیں پپری اور 4 اورنگی سے روانہ کی جائیں گی، ترجمان ریلوے کراچی ڈویژن

دن میں 4 ٹرینیں پپری اور 4 اورنگی سے روانہ کی جائیں گی، ترجمان ریلوے کراچی ڈویژن۔ فوٹو: فائل

LONDON:
پاکستان ریلوے 16 نومبر بروز پیر سے کے سی آر کو مرحلہ وار بحال کر رہی ہے۔

ترجمان کراچی ریلوے کے مطابق ابتدائی طور پر کے سی آر کو پیپری سے لانڈھی سے اورنگی تک چلایا جائیگا، دن میں 4 ٹرینیں پپری اور 4 اورنگی سے روانہ کی جائیں گی۔


ترجمان ریلوے کراچی ڈویژن کے مطابق ٹرینوں کے اوقات صبح 7 اور 10 بجے اور دوپہر میں 1 اور 4 بجے ہونگے جب کہ مکمل سفر 60 کلو میٹر کا کرایہ 50 روپے ہو گا۔

 
Load Next Story