سرحدوں کا دفاع ہماری اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے ہمہ وقت تیارہیں چیف آف دی نیول اسٹاف

سرحدوں کا دفاع پاک بحریہ کی اولین ذمہ داری ہے اور پاک بحریہ اس کے لئے ہمہ وقت تیارہے، چیف آف دی نیول اسٹاف

ملکی بحری سرحدوں کے دفاع میں جذبے کے ساتھ ساتھ ہتھیاروں اور آلات کا بھرپور استعمال بھی اہمیت کا حامل ہے،امیرالبحر: فوٹو: ایکسپریس

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا ہے کہ سرحدوں کا دفاع پاک بحریہ کی اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے وہ ہمہ وقت تیار ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کرِیکس ایریا کا دورہ کیا۔ سجاول میں بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز آمد پر کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے چیف آف دی نیول اسٹاف کا استقبال کیا۔ نیول چیف نے جنوب مشرقی سرحد کے ساتھ موجود اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات افسروں اورجوانوں سے ملاقات کی امیر البحر کو کرِیکس ایریا میں درپیش خطرات اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرتفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔


ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے مشکل موسمی حالات اور دشوارگزارعلاقے میں فرائض کی انجام دہی پرجوانوں کے حوصلے اورعزم کوسراہا۔

امیرالبحرکا کہنا تھا کہ ملکی بحری سرحدوں کے دفاع میں جذبے کے ساتھ ساتھ ہتھیاروں اورآلات کا بھرپوراستعمال بھی اہمیت کا حامل ہے، سرحدوں کا دفاع پاک بحریہ کی اولین ذمہ داری ہے اورپاک بحریہ اس کے لئے ہمہ وقت تیارہے۔
Load Next Story