انکوائری رپورٹ پرنوازشریف وبلاول کے الگ موقف پی ڈی ایم کے نفاق کا ثبوت ہے شبلی فراز

جس تحریک کی نہ کوئی سمت ہو اورنہ ایک نظریہ اس کا کوئی مستقبل نہیں، شبلی فراز

اب انہیں دوسرے کے بعد ایک تیسرے میثاق کی بھی ضرورت پڑے گی، شبلی فراز: فوٹو: فائل

وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات شبلی فرازکا کہنا ہے کہ بلاول کا انکوائری رپورٹ پراتفاق اورنوازشریف کا نااتفاق پی ڈی ایم کے نفاق کا ثبوت ہے۔

وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ٹوئٹرپر کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا انکوائری رپورٹ پر اتفاق اورنوازشریف کا نا اتفاق پی ڈی ایم کے نفاق کا ثبوت ہے۔

شبلی فرازنے کہا کہ اب انہیں دوسرے کے بعد ایک تیسرے میثاق کی بھی ضرورت پڑے گی، جس تحریک کی نہ کوئی سمت ہو اورنہ ایک نظریہ اس کا کوئی مستقبل نہیں۔

واضح رہے کہ منگل کو کراچی میں آئی جی سندھ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر آئی ایس پی آر کی جاری کردہ تفصیلات کے بلاول نے انکوائری رپورٹ کا خیر مقدم کیا تھا جب کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے اپنی ایک ٹوئٹ میں اسے مسترد کردیا تھا۔

مریم نواز کے خطاب پر ردِعمل


گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی حکومت پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم نواز کی تقریروں سے عیاں ہے کہ یہ شکست مان چکے ہیں ۔ ناکامی اور شکست ان کا مقدرہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ لوگ ایک طرف گلگت بلتستان کے جمہوری عمل میں شریک ہیں لیکن دوسری جانب جمہوریت کے منافی باتیں کررہے ہیں۔ یہ ہے ان کی جمہوریت اور آئین سے پاسداری ۔ یہ سیاسی بد حواسی نہیں تو اورکیا ہے؟قوم انہیں بد دعائیں دے رہی ہے جنہوں نے اپنی جیبیں بھر کر عوام کو کنگال کیا۔

انہوں نے کہا کہ مریم صاحبہ! شیر کی کھال پہننے سے کوئی شیر نہیں بن جاتا ۔قوم ان کاغذی شیروں سے واقف ہے جو اپنے ہی کارکنان کو چھوڑ کر صندوقوں سمیت ملک سے روانہ ہوگئے تھے۔ اب لندن میں قانون کے مفرور ہیں جن کی زبان سے قومی وقار اور ملکی مفاد تک محفوظ نہیں۔

 

 
Load Next Story