پاکستانی ٹی وی چینلز پر ٹی آر پی کیلئے کچرا بِک رہاہے سونیا حسین

آج کل چینلز صرف ٹی آر پی اور ریٹنگز کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، سونیا حسین

آج کل چینلز صرف ٹی آر پی اور ریٹنگز کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، سونیا حسین فوٹوفائل

اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ ہمارے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز نے یہ سوچنا ہی چھوڑدیا ہے کہ ہمیں کیا دکھانا ہے یہاں جو دکھ رہاہے وہ بک رہا ہے اور اگر کچرا بھی بک رہا ہے تو آپ بیچ رہے ہیں۔

اداکارہ سونیا حسین نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے نئے ڈرامے ''سراب'' کے بارے میں بات کی۔ اس ڈرامے میں سونیا دماغی بیماری میں مبتلا خاتون کاکردار ادا کررہی ہیں۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے اس کردار کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کی دماغی بیماریوں سے متعلق کھل کر باتیں نہیں کی جاتیں بلکہ ان کا علاج کروانے کے بجائے انہیں چھپایا جاتا ہے۔


سونیا حسین نے کہا آج کل چینلز صرف ٹی آر پی اور ریٹنگز کے پیچھے بھاگ رہے ہیں لہذا جب مجھے اس ڈرامے کی پیشکش ہوئی تو مجھے بہت اچھا لگا کیونکہ یہ ایک ایسا پراجیکٹ کے لیے جسے ٹی آر پی کے لیے نہیں بلکہ لوگوں میں آگہی پھیلانے کے لیے بنایا جارہا ہے۔

اداکارہ سونیا حسین نے موجودہ دور کے ڈراموں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں نے اس بات کا تجزیہ کرنا ہی چھوڑدیا ہے کہ دراصل ہمیں لوگوں کو ڈراموں کے ذریعے دکھانا کیا ہے۔ ہمارے سوچنے کا زاویہ مختصر ہوکر صرف ٹی آر پی تک محدود ہوکر رہ گیا ہے کہ جو دکھ رہا ہے وہ بک رہا ہے اور اگر کچرا بھی بک رہا ہے نا تو آپ بیچ رہے ہیں چینل پر۔

واضح رہے کہ سونیا حسین کا شمار پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی مقبول اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اپنے کرداروں کے ذریعے مختلف تجربات کرتی رہتی ہیں۔ ان دونوں کا ڈراما ''محبت تجھے الوداع'' بھی لوگوں میں بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
Load Next Story