ایف آئی اے کو انتہائی مطلوب دہشت گردوں اور ملزمان کی فہرست جاری

ایف آئی اے کی فہرست میں 1210 انتہائی مطلوب دہشتگردوں اور ملزمان کی تفصیلات شامل ہیں

انتہائی مطلوب ملزمان میں 737 کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں اور ملزمان کی فہرست جاری کردی ہے۔


ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں اور ملزمان کی تفصیلات جاری کردی ہیں، فہرست میں ایک ہزار 210 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی تفصیلات شامل ہیں۔ انتہائی مطلوب ملزمان میں 737 کا تعلق خیبرپختونخوا، 161 کا بلوچستان ، 122 کا پنجاب، 100 کا سندھ ، 30 کا گلگت بلتستان جب کہ 32 کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔

ایف آئی اے کی انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں (ن) لیگ لندن کے رہنما ناصرمحمود بٹ، اشتعال انگیز تقاریر کیس میں قائد ایم کیوایم الطاف حسین اور رہنما محمد انور، یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کے اغواء میں ملوث ملزمان اور ممبئی حملہ کیس میں نامزد ملزمان سمیت پرویزمشرف،شوکت عزیز اور شجاع خانزادہ پر خودکش حملوں کے ملزمان بھی شامل ہیں۔
Load Next Story