وزیراعظم سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقاتکشمیر پر مستقل حمایت کااعادہ
جواد ظریف نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے صدرحسن روحانی کے عزم سے آگاہ کیا
وزیراعظم عمران خان سے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم سے ایرانی وزیرخارجہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعلقات بڑھانے سمیت خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زوردیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے جواد ظریف کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں، باہمی فائدے کے لیے دونوں ممالک کو دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنا ہوگا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے صدر روحانی کے عزم سے آگاہ کیا اور مسئلہ کشمیر پر ایران کی مستقل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔
یہ خبر بھی دیکھیے: پاک ایران تعاون سے خطے میں امن واستحکام پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے،آرمی چیف
بعد ازاں ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاؤن بہت اہم ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان میں قیام امن سمیت خطے کے امن و استحکام کے لئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی عوام کی طرف سے مظلوم کشمیریوں کی حمایت پر ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو خراج تحسین پیش کیا۔