ضلع سانگھڑ پیپلزپارٹی کا قلعہ بن چکا ہے فریال تالپور

ایم این اے کی عبدالستار راجپوت کی دعوت پر سانگھڑ آمد،شہر جیے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا

دوسری پارٹیوں سے بیزار سیاسی رہنمائوں کا ہماری پارٹی میں شمولیت کرنا ہم پر اعتماد کا اظہار ہے۔ فوٹو: فائل

رکن قومی اسمبلی اور پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپر نے ضلع سانگھڑ کا دورہ کیا، ان کی آمد پر شہر جیے بھٹو، بے نظیر بھٹو زندہ ہیں کے نعروں سے گونج اٹھا۔ فنکشنل مسلم لیگ چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہونیوالے سابق رکن سندھ اسمبلی رانا عبدالستار راجپوت کی دعوت پر فریال تالپور ان کی رہائشگاہ جھول پہنچیں۔

اس موقع پر فریال تالپور نے کہاکہ ضلع سانگھڑ پیپلزپارٹی کا قلعہ بن چکا ہے، دوسری پارٹیوں سے بیزار سیاسی رہنمائوں کا ہماری پارٹی میں شمولیت کرنا ہم پر اعتماد کا اظہار ہے۔ قبل ازیں سابق سندھ اسمبلی رانا عبدالستار راجپوت نے فریال تالپور کو سپاسنامہ پیش کیا۔ اس موقع پر مختلف سیاسی پارٹیوں، برادریوں کے محمد اکرم وسان، مختیار حسین رند، فقیر اللہ بخش خاصخیلی، خان محمد مری، فاروق پٹھان، خیل آرائیں، سیٹھ پرسومل، شمشیر پٹھان و دیگر نے اپنے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔




سینیٹر عاجز دھامرا، رکن قومی اسمبلی روشن الدین جونیجو، میڈم شازیہ مری، فدا حسین ڈیرو، صوبائی وزیر ملا وقار پیر، اصغر جنید جونیجو، رکن سندھ اسمبلی فراز ڈیرو، شاہد تھہیم، ریاض حسین فراسانی، سرفراز راجڑ و دیگر نے بھی ضلع سانگھڑ کے مختلف شہروں کا دورہ کیا۔
Load Next Story