جونی ڈیپ ’’فنٹاسٹک بیسٹس‘‘ سے خارج پھر بھی ایک کروڑ ڈالر معاوضہ ملے گا
ایک برطانوی ناشر سے مقدمہ ہارنے اور قانونی کارروائی کے بعد فلم کمپنی نے انہیں نئے منصوبے سے باہر کردیا ہے
ممتاز ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ کو فنٹاسٹک بیسٹس تھری کی کاسٹ سے خارج کردیا گیا لیکن اب بھی انہیں صرف ایک سین میں کام کرنے کے عوض ایک کروڑ ڈالر کی خطیر رقم ملے گی۔
چھ فلموں کی مشہور ترین سیریز ''پائریٹس آف دی کیریبیئن'' سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار جونی ڈیپ ایک جانب اپنے ازدواجی معاملات کی وجہ سے بدنام ہوچکے ہیں۔ وہ حال ہی میں ایک برطانوی ناشر سے ہتکِ عزت کا مقدمہ بھی ہارچکے ہیں۔ اس کے باوجود انہیں فلم میں کام کرنے پر 10 ملین ڈالر ملیں گے۔
فنٹاسٹک بیسٹ تھری میں انہوں نے ولن کا کردار ادا کیا اور اب تک صرف ایک سین ہی فلمایا گیا ہے اس کے بعد فلم کمپنی وارنر برادرز نے ان سے دوری اختیار کی اور انہیں فلم سے نکال دیا۔
گزشتہ ہفتے وہ ایک اخبار سے مقدمہ ہارے جس میں اخبار نے جونی ڈیپ کو 'اپنی بیوی پر تشدد' کرنے والا قرار دیا تھا۔ اس کے بعد دیگر اخبارات میں بھی ایسی ہی خبریں رونما ہوئیں جو فلم سازوں اور جونی ڈیپ کے درمیان مزید عدم اعتماد اور بے چینی کی وجہ بنیں۔
''فنٹاسٹک بیسٹ'' سیریز ہیری پوٹر کا پری کوئل ہے اور اس کی تیسری فلم کی شوٹنگ برطانیہ میں جاری ہے۔ جونی ڈیپ کے فلمی معاہدے میں یہ لکھا تھا کہ اگر بعد ازاں انہیں فلم سے ہٹایا جاتا ہے تب بھی ادارہ انہیں معاوضہ ادا کرنے کا پابند ہوگا۔
واضح رہے کہ اعلیٰ ترین فلمی ستارے ایسے ہی معاہدوں پر دستخط کرتے ہیں اور جونی ڈیپ کو فلم سے نکالے جانے کے بعد بھی ایک کروڑ ڈالر کی رقم ملے گی۔ اس معاہدے کو 'پے اور پلے' معاہدہ کہا جاتا ہے۔