امام حسین کا چہلم آج نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
نشترپارک میں مرکزی مجلس کے بعدجلوس برآمد ہوگا، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
حضرت امام حسین کا چہلم آج (منگل کو) نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، شہر بھر میں مجالس ہوں گی اور ماتمی جلوس نکالے جائیں گے۔
نشترپارک میں صبح 10 بجے مرکزی مجلس منعقد ہوگی جس سے مولانا شہنشاہ حسین نقوی خطاب کریں گے جس کے بعد نشترپارک سے علم و ذوالجناح کا مرکزی جلوس برآمد ہوگا جس کی قیادت بوتراب اسکائوٹس کریں گے، شاہ نجف مارٹن روڈ سے صبح کے اوقات میں بڑا ماتمی جلوس برآمد ہوگا جو بعدازاں گرومندر سے ہوتا ہوا نشترپارک کے مرکزی جلوس میں شامل ہوجائے گا، مرکزی جلوس کے شرکا نماز ظہرین ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضا کے سامنے ادا کریں گے، مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں پرانی نمائش، ایم اے جناح روڈ، ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، تبت سینٹر، ریڈیو پاکستان، جامع کلاتھ، سٹی کورٹ سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیان کھارادر پر اختتام پزیر ہوگا۔
دریں اثنا بوتراب اسکائوٹس کے اجلاس میں چہلم امام حسین کے پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی ترجمان تصدق حسین ندیم نے بتایا کہ بوتراب اسکائوٹس کا مرکزی طبی امدادی کیمپ نشترپارک میں لگایا جائے گا اور میڈیکل موبائل سروس بھی چلائی جائے گی،علاوہ ازیں شیعہ تنظیموں کا مشترکہ اجلاس نشترپارک میں ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ چہلم امام حسین کے جلوسوں کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی۔
اجلاس میں مولانا رجب علی، مولانا علی انور جعفری، علامہ نثاراحمد قلندری، مولانا بدرالحسنین عابدی، علامہ باقر زیدی، علامہ جعفر رضا، علامہ علی کرار نقوی و دیگر نے شرکت کی، چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر مرکزی جلوس کی حفاظت5ہزار سے زائد پولیس اہلکار کریں گے،شہر بھر سے70جلوس نکالے جائیں گے جبکہ300مجالس ہونگی، مرکزی جلوس کی گزرگاہوں کے علاوہ شہر بھر میں200 سے زائد بلند عمارتوں پر اسنائپرز تعینات کیے جائیں گے۔
آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ کو چہلم کے سلسلے میں کیے جانیوالے سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے بتایا کہ چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر پولیس رینج ، ڈسٹرکٹ ، زون کی سطح پر مجالس، جلوسوں کی ویڈیو ریکارڈنگ اقدامات کے ساتھ مجالس کے مقامات، جلوسوں کے روٹس ، پارکنگ ایریاز میں کڑی نگرانی سمیت ممکنہ حساس علاقوں میں پولیس گشت ، اسنیپ چیکنگ ، پکٹنگ اور انٹیلی جنس کلیکشن و شیئرنگ کی بدولت جرائم پیشہ عناصر کیخلاف چھاپہ مار کارروائیوں کو مربوط و موثر بنایا جارہا ہے، دریں اثنا سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقبول باقر نے چہلم کے موقع پر حکومت سندھ کی سفارش پر سٹی کورٹ میں آج (منگل کو) تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، سٹی کورٹ کے چاروں اضلاع کی تمام ماتحت عدالتوں میں مکمل تعطل ہوگی تاہم ہر ضلع میں ایک مجسٹریٹ کو تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، سندھ ہائیکورٹ میں بھی وکلا کو پریشانی کے باعث عدالت عالیہ میں پیش نہ ہونے پر کوئی کارروائی نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔