وارث بیگ کا بیٹا بھی گلوکاری کی دنیا میں دو گانے ریلیز کردیے

ایک گانا اردو دوسرا گانا انگریزی میں ریلیز، تقریب میں گورنر پنجاب، استاد راحت فتح، شفقت علی، معمر رانا، صاحبہ کی شرکت

عمار بیگ کی جانب سے دو گانے ریلیز کیے گئے ہیں، ایک گانا اردو جبکہ دوسرا گانا انگریزی زبان میں ہے (فوٹو : انٹرنیٹ)

ISLAMABAD/LAHORE:
گلوکار وارث بیگ کے صاحب زادے عمار بیگ نے بھی گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا، گلوکار نے اردو، انگریزی اور ہسپانوی زبانوں میں آواز کا جادو جگا کر شائقین سے بھر پور داد وصول کی۔

ایکسپریس کے مطابق گلوکار وارث بیگ کے صاحبزادے عمار بیگ بھی والد کے نقش قدم پر چل نکلے اور انہوں ںے اپنی جادوئی آواز میں گانے گا کر مداحوں کو حیران کر دیا۔

عمار بیگ کی جانب سے دو گانے ریلیز کیے گئے ہیں، ایک گانا اردو جبکہ دوسرا گانا انگریزی زبان میں ہے۔ ان گانوں کی لانچنگ تقریب لاہور کینٹ میں منعقد ہوئی جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو، استاد راحت فتح علی خان، شفقت علی خان، معمر رانا، جان ریمبو، صاحبہ اور ڈیزائنر محمود بھٹی سمیت ملک کے نامور گلوکاروں اور فنکاروں نے شرکت کی۔




تقریب کے آغاز میں گلوکار عمار بیگ کی ابتدائی زندگی کی ڈاکیو منٹری دکھائی گئی بعد ازاں عمار کے انگریزی اور اردو زبانوں کے گانوں کی وڈیوز دکھائی گئیں۔

تقریب میں عمار بیگ نے اپنے والد وارث بیگ کے ساتھ ہسپانوی اور اردو زبان میں ایک گانا بھی گایا جنہیں خوب سراہا گیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور، راحت فتح علی خان، راحت علی خان اور معمر رانا نے نوجوان گلوکار کے فن کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

عمار بیگ نے کہا کہ گلوکاری کا شوق والد کو دیکھ کر پیدا ہوا، دونوں گانوں کی کہانی رومانوی ہے جس کی تیاری میں بے حد محنت کی ہے، امید ہے کہ والد کی طرح گلوکاری کے میدان میں آواز کا جادو جگانے میں کامیاب رہوں گا۔
Load Next Story