اپوزیشن کو جلسے نہ کرنے کی ایڈوائز جاری کرنے کا فیصلہ

کورونا کے وار جاری رہے تو پی ڈی ایم کو لاہور جلسے کی اجازت نہیں ملے گی

جنوبی پنجاب میں 3 اسپتالوں کو بھی کورونا کیلیے مختص کرنے کا فیصلہ، ذرائع فوٹو :فائل

LONDON:
کورونا کے تیزی سے بڑھتے پھیلاؤ کو روکنے کیلیے پنجاب حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کو جلسے جلوس نہ کرنے کی ایڈوائز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


حکومت پنجاب نے اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو کورونا ایڈوائزی جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت انھیں بڑے سیاسی اجتماعات نہ کرنے کی درخواست کی جائیگی۔ یہ ایڈوائز پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں بشمول پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو جاری کی جائیگی۔

حکومت پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کے پیش نظر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت کو عوامی اجتماعات نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا جائیگا جبکہ حکمران جماعت تحریک انصاف کو بھی بڑے اجتماعات سے گریز کرنے کی اپیل کی جائیگی۔
Load Next Story