آخرکار چین نے امریکی صدر جوبائیڈن کو مبارکباد دیدی

امریکی صدارتی انتخابات پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن تاحال خاموش ہیں

امریکی صدارتی انتخابات پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن تاحال خاموش ہیں

چین نے بالآخر امریکا کے 46ویں صدر جو بائیڈن کو متوقع کامیابی پر مبارکباد دے دی تاہم روس اب بھی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے حالیہ امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر 46ویں امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی نائب کمالہ ہیرس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 'ہم امریکی عوام کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں اور جوبائیڈن اور کمالہ ہیرس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے امریکا کے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی جانب سے مطلوبہ الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے کے ساتھ ہی دنیا بھر کے سربراہان مملکت نے انہیں کامیابی پر مبارکباد دی تاہم چین، روس، اسرائیل اور ترکی نے امریکا کے 46ویں صدر کو مبارکباد دینے سے گریز کیا تھا۔


اس خبر کو بھی پڑھے؛ انتخابات میں میرے ووٹوں کوچوری کرکے بائیڈن کومنتقل کیا گیا

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر سب سے پہلے مبارکباد دینے والے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے اس بار خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے روسی حکومت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں الیکشن کے سرکاری نتائج کا انتظار ہے۔

واضح رہے امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے مطلوبہ الیکٹورل ووٹ سے زائد ووٹ حاصل کرتے ہوئے امریکا کے 46ویں صدر منتخب ہوئے ہیں، انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے 217 ووٹوں کے مقابلے میں 290 ووٹ حاصل کرلیے ہیں اور یوں ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔
Load Next Story