محکمہ موسمیات کی بارش اور سردی میں اضافے کی پیش گوئی
کراچی میں 17نومبرسے صبح و رات کے وقت درجہ حرارت میں 2سے 3 ڈگری کمی اور خنکی میں اضافہ متوقع ہے
منگل سے شہر میں صبح و رات کے وقت درجہ حرارت میں 2 سے 3ڈگری کمی ہونے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کےمطابق ملک میں داخل ہونے مغربی سلسلے(ویسٹرن ڈسٹربنس)کے سبب شمالی بلوچستان میں بارش متوقع ہے،جس کے اثرات شہر پر نمودار ہوسکتے ہیں۔
سردار سرفرازکے مطابق 17نومبرسے صبح و رات کے وقت درجہ حرارت میں 2سے 3 ڈگری کمی اور خنکی میں اضافہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو شہرکا کم سے کم پارہ 15.5 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصدریکارڈ ہوا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کمی سے 33.6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
ہفتے کو سمندری کی جنوب مغربی سمت کی 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں، اتوارکو موسم خشک رہنے جبکہ صبح کے وقت دھند چھانے کا امکان ہے۔ اتوار کم سے کم پارہ 15 سے 17 اور زیادہ سے زیادہ 31 سے 33ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔