کاروبار پر سے ٹیکسوں کا بوجھ کم کر دیا جائے گا حماد اظہر

گرے لسٹ میں شمولیت اور دیگر بہت سے مسائل ورثے میں ملے تھے مگر صورتحال تیزی سے تبدیل ہوئی ہے، وفاقی وزیر

گرے لسٹ میں شمولیت اور دیگر بہت سے مسائل ورثے میں ملے تھے مگر صورتحال تیزی سے تبدیل ہوئی ہے، وفاقی وزیر۔ (فوٹو، فائل)

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ تیز تر معاشی نشوونما کے خاطر کاروباروں پر سے ٹیکسوں کا بوجھ کم کر دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کی معیشت ساڑھے چار فیصد جبکہ بھارت کی معیشت دس فیصد سے زیادہ سکڑی لیکن پاکستان کی معیشت مثبت ترقی کا رحجان ظاہر کررہی ہے تاہم تیز تر معاشی نشوونما کے خاطر کاروباروں پر سے ٹیکسوں کا بوجھ کم کر دیا جائے گا، حکومت کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، گرے لسٹ میں شمولیت اور دیگر بہت سے مسائل ورثے میں ملے تھے مگر صورتحال تیزی سے تبدیل ہوئی ہے۔



انہوں نے بتایا کہ کوروناوائرس کے دوران حکومت نے 3 لاکھ تاجروں کے تین ماہ کے لیے بجلی کے بلز ادا کیے،ایس ایم ایز کے لیے نئی پالیسی جلد ہی متعارف کرائی جارہی ہے، وزیر اعظم عمران خان نے پیک آورز ختم کرکے صنعتوں کو بجلی کا خصوصی پیکیج دیا، ستمبر کے دوران انڈسٹری کمپونینٹس کی نشوونما 7.5 فیصد رہی۔

لاہور چیمبر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سیمنٹ اور یوریا فرٹیلائزرز کی کھپت اس وقت تاریخی ہیں، گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال آٹوموبیل سیکٹر کی سیلز 43 فیصد زائد ہیں۔
Load Next Story