استنبول کی تاریخی مسجد میں آتشزدگی عمارت شدید متاثر

سترھویں صدی میں مسجد سلطنت عثمانیہ کے فرماں روا سلطان محمد چہارم کے دور میں قائم کی گئی تھی

آبنائے باسفورس کے کنارے قائم ونکوئی مسجد 1665 میں تعمیر کی گئی تھی(فوٹو، اے پی)

ترکی کی تاریخی مسجد میں آتش زدگی سے عمارت بری طرح متاثر ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کو مسجد میں آتش زدگی کی اطلاع ملتے ہیں بڑی تعداد میں آگ بچھانے والا عملہ جائے وقوعہ پہنچ گیا اور مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تاہم اس آتشزدگی سے تاریخی مسجد کی عمارت بری طرح متاثر ہوگئی۔




استنبول کے اسکدر ضلعے میں واقعہ تاریخی مسجد ونکوئی سترھویں صدی میں عثمانی فرماں روا سلطان محمد چہارم کے دور میں آبنائے باسفورس کے کنارے تعمیر کی گئی تھی۔ مسجد کی عمارت کا زیادہ حصہ لکڑی سے تیار کردہ ہے اور اسے 1665 میں ترک اسکالر محمد آفندی نے تیار کیا تھا۔



درایں اثنا مسجد میں آتشزدگی کی خبر سنتے ہی امام مسجد کی حالت غیر ہوگئی کیوں کہ انھیں خدشہ تھا کہ کہیں ان کے بچے عمارت کے اندر محبوس ہوگئے ہیں۔ تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی تاحال آتشزدگی کا کوئی سبب سامنے آسکا ہے۔
Load Next Story