ای کامرس کو فروغ دینے کے لیے نیا پلیٹ فارم تیار
ای کامرس کے تحت برآمد کی جانے والی مصنوعات کی تمام تفصیلات بینک کے پاس بھی ہوں گی
پاکستان کسٹمز نے ای کامرس کو فروغ دینے کے لیے نیا پلیٹ فارم تیار کرلیا۔
ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ یہ نیا نظام چھوٹے و درمیانے درجے کے برآمدکنندگان کو سہولت فراہم کرے گا۔ پاکستان کسٹمز نے مزکورہ نیا آئی ٹی بیس پلیٹ فارم اسٹیٹ بینک کے تعاون سے تیار کیا ہے جو نیا پاکستان سے ای کامرس ایکسپورٹ میں معاون ثابت ہوگا۔ کسٹم حکام اس نئے نظام کی تربیت کے لئے جلد خصوصی سیشن منعقد کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ محکمہ کسٹمز نے کمرشل بینکوں کو کسٹمز کلئیرنس سسٹم وی بوک میں رجسٹریشن کی بھی اجازت دے دی ہے۔ اس پلیٹ فارم کے تحت اسٹیٹ بینک 5 ہزار امریکی ڈالر مالیت تک ای کامرس ایکسپورٹ کو ای فارم سے استثنیٰ دیتا ہے۔ ای کامرس ایکسپورٹرز کو اپنی مصنوعات رجسٹرڈ کوریئر کے ذریعے ارسال کرنا ہوں گی۔ کوریئر کمپنیاں ای کامرس برآمد کی جانے والی اشیاء کی تفصیلات کسٹم کے سسٹم میں درج کریں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ ہر برآمدی کنسائمنٹ کو خصوصی کوڈ مہیاکیا جائے گا۔ ای کامرس کے تحت برآمد کی جانے والی مصنوعات کی تمام تفصیلات بینک کے پاس بھی ہوں گی جبکہ ای کامرس سسٹم کے ذریعے برآمد کی جانے والی مصنوعات کی برآمدی آمدنی 60 یوم میں لازمی منگوانی ہوں گی۔ ای کامرس سسٹم کے تحت برآمدات کی برآمدی ترسیلات براہ راست بینکوں میں منتقل ہوں گی۔