مصر کے پولیس ہیڈکوارٹر میں دھماکے سے 14 افراد ہلاک 100 سے زائد زخمی

قاہرہ کے شمال میں واقع منصورہ کے علاقے میں پولیس ہیڈ کوارٹر میں ایک زور داردھماکا ہوا۔

حکومت کی جانب سے اسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ فوٹو رائٹرز


مصر میں پولیس ہیڈکوارٹر میں دھماکے سے 14 افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے شمال میں واقع منصورہ کے علاقے میں پولیس ہیڈ کوارٹر میں ایک زور داردھماکا کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 14افراد ہلاک اور 100 سےزائد زخمی ہوگئے، دھماکے سے پولیس ہیڈ کوارٹر کی عمارت کوشدید نقصان پہنچا اور درجنوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے اسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ کسی بھی گروپ کی جان سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم حکومتی اہلکاروں نے دھماکے کا الزام اخوان المسلمون پر لگایا ہے۔

Load Next Story