عدالت کی حوالات میں فائرنگ سے 2 ملزمان جاں بحق
آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کا واقعہ کا نوٹس، رپورٹ طلب کرلی
لاہور سیشن کورٹ کے بخشی خانے میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 حراستی ملزمان جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے 2 ملزمان کو بخشی خانے میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جب کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والے دونوں سگے بھائی تھے جب کہ مقتولین کو کفیل نامی شخص نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی اور سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے سیشن کورٹ میں بخشی خانے پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔