فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی تک پرویز مشرف عدالت نہیں آئیں گے احمد رضا قصوری

جو پراسیکیوٹرزتعینات کئے گئے ہیں وہ تکلیف پہنچانے والے ہیں اس لئے یہ ٹرائل فیئر نہیں ہوسکتا، خالد رانجھا

جب تک وزارت داخلہ کا کوئی ذمہ دار شخص سیکیورٹی کی ذمہ داری نہیں لیتا اس وقت تک پرویز مشرف عدالت نہیں آئیں گے،احمد رضا قصوری فوٹو؛ایکسپریس نیوز

سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے جب تک حکومت کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کو فول پروف سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی اس وقت تک ان کے موکل عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔


خصوصی عدالت میں غداری کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ جب تک وزارت داخلہ کا کوئی ذمہ دار شخص عدالت کے سامنے آکر سیکیورٹی کی ذمہ داری نہیں لیتا اس وقت تک پرویز مشرف عدالت نہیں آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے خصوصی عدالت کے قیام اور ججز کی تقرریوں سے متعلق بھی دائر کی ہیں جسے عدالت نے سماعت کے لئے منظور کرلیا ہے جب کہ یکم جنوری کو ہونے والی سماعت کے دوران ان درخواستوں پر سب سے پہلے سماعت ہوگی۔

اس موقع پر پرویز مشرف کے وکیل خالد رانجھا کا کہنا تھا کہ ہمیں پراسیکیوٹرز کی تعیناتی پر بھی اعتراض ہے۔ پراسیکیوٹر وہ ہوتا ہے جو مکمل غیر جانبدار ہو اور اس کی سوچ کسی کو سزا دلوانا نہیں بلکہ انصاف کرنا ہوا ہے لیکن جو پراسیکیوٹرز تعینات کئے گئے ہیں وہ پراسیکیوٹرز نہیں بلکہ پرسیکیوٹرز (تکلیف پہنچانے والے) ہیں اس لئے یہ ٹرائل فیئر نہیں ہوسکتا۔
Load Next Story