رمشا مسیح پرجس دن الزام لگا وہ اس دن اپنے گھر سے باہر نکلی ہی نہیں رحمان ملک

رحمان ملک نے مولوی خالد جدون کی رمشا مسیح کے خلاف جھوٹے ثبوت اکھٹے کرنے کی تصدیق کی

رمشا مسیح کے کیس کی رپورٹ سینیٹ میں جمع کراتے ہوئے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ رمشا مسیح پر لگائے گئے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ فوٹو: ثنا/ فائل

وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ جس دن رمشا مسیح پر قرآن پاک کے اوراق جلانے کا الزام لگایا گیا وہ اس دن اپنے گھر سے باہر نکلی ہی نہیں تھی۔


رمشا مسیح کے کیس کی رپورٹ سینیٹ میں جمع کراتے ہوئے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد اس کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ اسلام آباد کونسل کے علمائے کرام تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں۔



رحمان ملک نے مولوی خالد جدون کی رمشا مسیح کے خلاف جھوٹے ثبوت اکھٹے کرنے کی تصدیق بھی کی۔


عدالت نے سماعت کے دوان رمشا مسیح کا میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا تھا ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق رمشا 14 سال کی ضرور ہے مگر اس کا دماغ عمر کے لحاظ سے ابھی پختہ نہیں۔


سیشن جج کی عدالت نے جمعہ کورمشا مسیح کو پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story