ایران کا تہران کے بجائے دارالحکومت کسی دوسرے شہر منتقل کرنے پر غور

ایرانی پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد دارالحکومت کی تبدیلی کیلئے ایک کمیشن تشکیل دیا جائے گا جو 2 سال تک اس کا جائزہ لے گا۔

ایک کروڑ 20 لاکھ کے قریب آبادی والے تہران کو آلودگی اور ٹریفک جام سمیت بہت سے مسائل کا سامنا ہے. فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD:
ایران کی پارلیمنٹ ملک کے دارالحکومت کو تہران کے بجائے کسی اور شہر منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔


ایرانی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اگر ایران کی پارلیمنٹ نے دارالحکومت کی تبدیلی کے حوالے سے پیش کی گئی تجویز منظور کر لی تو دارالحکومت کی تبدیلی کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیشن تشکیل دیا جائے گا جو آئندہ 2 سال تک تہران کے متبادل دارالحکومت کے بارے میں معاملات کو دیکھے گا تاہم نئے دارالحکومت کے حوالے سے پیش کی گئی تجویز میں کسی بھی متبادل شہر کا نام پیش نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے موجودہ دارالحکومت تہران کی آبادی اس وقت ایک کروڑ 20 لاکھ کے قریب ہے اور اسے آلودگی اور ٹریفک جام سمیت بہت سے مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے نئے دارالحکومت کی تجویز پیش کی گئی۔
Load Next Story