بلاول اور مریم کی فون پر گفتگو جی بی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی مذمت

دونوں سیاسی رہنماؤں کا جلد ملاقات پر اتفاق

دونوں سیاسی رہنماؤں کا جلد ملاقات پر اتفاق

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔


چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی مذمت کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دھاندلی کے باوجود اپوزیشن جماعتوں کا حکومتی اتحاد سے زیادہ ووٹ لینا پی ٹی آئی کی عدم مقبولیت کا ثبوت ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام اپوزیشن کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف نے جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
Load Next Story