پشاور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

زلزلے کی شدت 5.1 اور زیر زمین گہرائی 146 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات

زلزلے کی شدت 5.1 اور زیر زمین گہرائی 146 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ۔


محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز تاجکستان چین کی سرحد تھا، جس کی شدت 5.1 جبکہ زیر زمین گہرائی 146 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ پیر کے روز کراچی اور اس کے گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس کی شدت 5.2 اور گہرائی 50 کلو میٹرجب کہ مرکز کراچی سے 137 کلو میٹر دور ریکارڈ کیا گیا تھا۔
Load Next Story