کھلے سمندر میں کشتی سے 55 کروڑ روپے کی حشیش برآمد 4 ملزمان گرفتار
منشیات کو سمندر کے اندر ہی کسی اور ملک جانے والی کشتی میں منتقل کرنا تھا، کمانڈر میری ٹائم سیکیورٹی
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 55 کروڑ روپے مالیت کی 1372 کلوگرام حشیش تحویل میں لے لی۔
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ہیڈ کواٹرز میں پریس کانفرنس کے دوران تفصیلات بتاتے ہوئے پی ایم ایس اے کے ڈائریکٹر آپریشن کمانڈر عبداللہ کا کہنا تھا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں مشترکہ کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران ایک کشتی سے 1372 کلو گرام حشیش برآمد ہوئی۔ عالمی مارکیٹ میں اس کی مالیت 55 کروڑ روپے کے مساوی ہے۔
کمانڈر میری ٹائم سیکیورٹی کا کہنا تھا کہ سمندری کارروائی کے دوران 4 اسمگلرز کو بھی گرفتار کیا گیا، گرفتار اسمگلرز کا تعلق پاکستان سے ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ کمانڈر عبداللہ کے مطابق منشیات کو سمندر کے اندر ہی کسی دوسرے ملک کی کشتی میں منتقل کرنا تھا اور ممکنہ طور پر افریقا یا دیگر علاقوں کی جانب روانہ کیا جانا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم ایس اے نے اس سال تیسری بڑی کارروائی کی ہے۔ اس سے قبل آئس حشیش اور دیگر منشیات پکڑی جاچکی ہے۔ مشکوک لانچوں کی نشاندہی کے لیے ویسل مانیٹرنگ سسٹم لگائیں گے اس سسٹم میں ہر کشتی کی براہ راست مانیٹرنگ ممکن ہوگی۔ ویسل مانیٹرنگ سسٹم کا مقصد سمندر میں کشتیوں کو مدد فراہم کرنابھی ہے۔