کراچی سرکلر ریلوے ٹرین کی بحالی کا افتتاح آج پرانے روٹ پر کیا جائے گا

ٹریک کلئیرنس نہ ملنے سے سرکلر ٹرین پیپری سے کراچی سٹی کے درمیان چلانے کا فیصلہ

ٹریک کلئیرنس نہ ملنے سے سرکلر ٹرین پیپری سے کراچی سٹی کے درمیان چلانے کا فیصلہ . فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
کراچی کے شہریوں کے ساتھ پھرہاتھ ہوگیا، نامکمل انتظامات کے تحت20 برس بعد کراچی سرکلرریلوے ٹرین کی بحالی کا افتتاح نئے روٹ کی بجائے پرانے روٹ پر آج کیا جائے گا۔

ٹریک کلئیرنس نہ ملنے کی وجہ سے سرکلرٹرین نئے روٹ کے بجائے پرانے روٹ مارشل یارڈ پیپری سے کراچی سٹی کے درمیان چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نئے روٹ کراچی سٹی سے اورنگی ٹاؤن تک ٹرین چلانے کا اعلان افتتاحی تقریب سے ایک روز قبل اچانک تبدیل کردیا گیا۔


عدالت نے کراچی سرکلر ریلوے کے تمام روٹ بحال کرنے کا حکم دیا تھا، رنگ میں بھنگ پڑگیا، نامکمل انتظامات کے باعث کراچی سرکلرریلوے ٹرین کے نئے روٹ کا افتتاح ایک ماہ کیلیے التوا میں ڈال دیا گیا ہے اوروفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد آج کراچی سرکلرریلوے کے پرانے روٹ مارشلنگ یارڈ پیپری سے کراچی سٹی تک ٹرین بحالی کا افتتاح کریں گے۔

پاکستان ریلوے نے کراچی سرکلر ریلوے کے تقریباً 55کلو میٹر پرانے روٹ کے 14 کلومیٹر کلیئر راستے پر 19 نومبر سے ٹرین کی بحالی کا اعلان کیا تھا جسے اچانک تبدیل کردیا گیا ہے۔
Load Next Story