شہبازشریف کو بکتربند گاڑی میں عدالت لانے سے روک دیا گیا
شہباز شریف کو بکتربند گاڑی کے بجائے بلٹ پروف گاڑی میں پیش کیا جائے، عدالت کا حکم
احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف کو بکتر بند گاڑی کے بجائے بلٹ پروف گاڑی میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے شہبازشریف کوبکتربند میں عدالت پیش کئے جانے کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ دیا۔ عدالت نے متعلقہ حکام کوحکم دیا کہ شہباز شریف کو بکتربند گاڑی کے بجائے بلٹ پروف گاڑی میں پیش کیا جائے۔
عدالت نے (ن) لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کو بھی بکتر بند گاڑی میں عدالت میں پیش کرنے سے روک دیا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور پولیس کی جانب سے شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت میں پیش کیا جاتا تھا جس پر شہباز شریف نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی، ان کا موقف تھا کہ وہ کمر درد میں مبتلا ہیں لیکن سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے بکتر بند گاڑی میں لایا جا رہا ہے، گاڑی کی حالت بھی درست نہیں، اس وجہ سے کمر درد میں اضافہ ہو رہا ہے، استدعا ہے کہ عدالت بکتر بند گاڑی میں لانے سے روکنے کا حکم دے۔