وفاقی حکومت کے تعاون سے قومی شاہراہوں کی تعمیر ہوگی بشری رند

پنجگور میں کھجور پروسیسنگ پلانٹ تعمیر کرنے کی منظوری

پنجگور میں کھجور پروسیسنگ پلانٹ تعمیر کرنے کی منظوری

ISLAMABAD:
پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان بشری رند نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے قومی شاہراہوں کی تعمیر ہوگی۔

وزیراعلی جام کمال کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پنجگور میں (کھجور) ڈیٹ پروسیسنگ پلانٹ تعمیر کرنے اور نظر ثانی شدہ ہاکرز ویلفیئر پالیسی2020 کی منظوری دے دی۔


پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشری رند نے بتایا کہ کابینہ نے بلوچستان آرٹس کونسل ایکٹ 2018میں ترمیم کی منظوری دی اور صوبے میں نئے سب ڈویژنوں کے قیام سے متعلق سب کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا، اس کمیٹی کے سربراہ صوبائی وزیر ریونیو ہونگے۔

بشری رند نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا بلوچستان کا دورہ ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا، وفاقی حکومت کے تعاون سے قومی شاہراہوں کی تعمیر ہوگی، وزیراعلی جام کمال نے گیس پریشر کی کمی سے متعلق وفاق کو خطوط لکھے ہیں۔
Load Next Story