مسلم لیگ ن نےسندھ میں نئے بلدیاتی نظام کو مسترد کردیا
قومی اسمبلی ميں قائد حزب اختلاف اورمسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری نثارعلی خان نےكہا ہےكہ سندھ كا نيا لوكل گورنمنٹ آرڈيننس انتظامی طورپرسندھ كو تقسيم كرنے كے مترادف ہے اورانکی جماعت اس آرڈيننس كو مكمل طورپرمسترد كرتی ہے۔
چوہدری نثارنے کہا کہ اس آرڈيننس كے ذريعےسندھ كے مفادات كا تحفظ كرنے کے بجائےحكمرانوں كےمفادات كا تحفظ كيا گيا ہے۔ انہوں نے كہا كہ انتہائی متنازعہ آرڈيننس پررات كےاندھيرے ميں دستخطوں سے يہ ثابت ہوگيا ہے كہ صدرآصف علی زرداری اپنی مخصوص خواہشات اورمفادات كی خاطر پاكستان تو كيا اپنی آبائی دھرتی سندھ كا بھی سودا كرسكتے ہيں۔
مسلم ليگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ انکی جماعت دیگراپوزيشن جماعتوں سے مل كراس آرڈیننس كيخلاف متفقہ لائحہ عمل اختياركرے گی۔