کورونا سے سندھ پولیس کے 3514 اہلکار متاثر شہدا کی تعداد 20 ہوگئی
تاحال زیرعلاج افسران و اہل کاروں کی تعداد 38 ہوگئی، ترجمان سندھ پولیس
ISLAMABAD:
سندھ پولیس نے کہا ہے کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران کورونا وائرس سے سندھ پولیس کے 3 ہزار 514 افسران و اہل کار متاثر اور 20 شہید ہوگئے جب کہ 38 تاحال زیر علاج ہیں۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے سبب زیر علاج افسران و اہل کاروں کی تعداد 38 ہوگئی جبکہ کورونا سے متاثر 3 ہزار 456 پولیس افسران و اہلکار صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ترجمان کے مطابق کورونا سے متاثرہ پولیس افسران و اہل کاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جا رہا ہے، اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں، کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے پولیس افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیے انتہائی پرعزم اور بلند حوصلہ ہیں۔