ملک بھر میں انڈور شادیوں پر پابندی عائد
کورونا کے پھیلاؤ یا اموات پر شادی کی تقریب کا منتظم ذمہ دار ہوگا
ملک بھر میں انڈور شادیوں پر پابندی عائد کر دی گئی اب تقریب میں 300 سے زائد مہمان شریک نہیں ہوسکیں گے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق 20 نومبر سے ملک بھر میں شادی کی تقاریب پر پابندی عائد کردی گئی ہے، کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانا منتظمین کی ذمہ داری ہوگی، کورونا کے پھیلاؤ یا اموات پر منتظم ذمہ دار ہو گا۔
کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر منتظم کے خلاف کارروائی ہو گی۔ تقریب کا انعقاد اور جگہ کا انتخاب لوکل ہیلتھ اتھارٹی کی مشاورت سے ہو گا، شادی کی ان ڈور تقریب پر پابندی ہوگی لیکن آؤٹ ڈور کی اجازت ہو گی، مارکیز میں شادی کی تقریب کے انعقاد کی اجازت نہیں ہوگی، شادی کی آؤٹ ڈور میں کنوپی ٹینٹ کا استعمال ممنوع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وبا؛ شادی کی تقریب میں دلہا دلہن کے مبارکبادیں وصول کرنے پر پابندی
شادی تقریب کے شرکاء کے مابین چھ فٹ کا فاصلہ ہوگا۔ تقریب کا میزبان کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا ذمہ دار ہوگا۔ شادی کی تقریب کا دورانیہ دو گھنٹے ہوگا جو رات 10 بجے تک ختم کرنا ہوگا، تقریب کے ہر مہمان کے لیے ماسک پہننا لازم ہو گا، میزبان ہر مہمان کو ماسک اور سینیٹائزر فراہم کرے گا۔