پشاور بی آر ٹی بس کو دھکا لگانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

آپریشنز میں معمولی فالٹ آنا اور ان کی بروقت درستگی غیر معمولی نہیں ہے، ترجمان ٹرانس پشاور

آپریشنز میں معمولی فالٹ آنا اور ان کی بروقت درستگی غیر معمولی نہیں ہے، ترجمان ٹرانس پشاور۔ فوٹو : سوشل میڈیا

پشاور بی آر ٹی بس راستے میں خراب ہوگئی جس کے بعد مسافروں نے بس کو دھکا لگایا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔


پشاور بی آر ٹی بس یونیورسٹی روڈ آبدرہ کے قریب خراب ہوگئی، بس خراب ہونے کی وجہ سے کوریڈور بلاک رہا تاہم مسافروں نے بس کو دھکا لگا کر کوریڈور سے ہٹایا۔ واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئیں جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے میں آئے۔

دوسری جانب ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ بس ماہرین اور انجینیرز متعدد اسٹیشنز پر موجود ہیں، کسی بھی ہنگامی صورت حال کے حوالے سے متبادل بس اور ماہرین اسٹینڈ بائی ہوتے ہیں، آپریشنز میں معمولی فالٹ آنا اور ان کی بروقت درستگی غیر معمولی نہیں ہے تاہم اب بی آر ٹی روٹ مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story