مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پاک بھارت مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے حافظ سعید

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے، حافظ سعید

حافظ سعید نے کہا کہ پاکستان کی حکومت امریکی دباؤ پر بھارت سے مذاکرات کر رہی ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
جماعت الدوة کے امیر خافظ سعید نے ایکسپریس ٹریبیون کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کا مقصد کشمیر کے مسئلہ کو نقصان پہچانا ہے۔


انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان ویزے کے معاہدے کو پاکستان کے مفاد کے خلاف قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے۔

حافظ سعید نے کہا کہ پاکستان کی حکومت امریکی دباؤ پر بھارت سے مذاکرات کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا اگر بھارت پاکستان سے مستحکم بنیادوں پر تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے تو اسے مقبوضہ کشمیر سے اپنی آٹھ لاکھ افواج کو واپس بلانا ہو گا۔
Load Next Story