کراچی میں بارش کی پیشگوئی موسم مزید سرد ہونے کا امکان
بارش کے بعد معمول سے قدرے تیز سرد ہوائیں چلنے کی توقع ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت گرسکتا ہے
محکمہ موسمیات نے پیر سے بدھ کے درمیان شہر میں موسم سرما کی پہلی بارش کا امکان ظاہر کردیا۔
ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کے مطابق 23 سے25 نومبر کے درمیان شہر میں بارش کے امکانات ہیں، مضافاتی علاقوں میں ہلکی جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں بوندا باندی اور پھوار پڑنے کی توقع ہے تاہم گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا کوئی امکان نہیں۔
خالد ملک کے مطابق بارش کا سبب ملک میں داخل ہونے والا دوسرا ویسٹربنس سسٹم بنے گا، بارش کے بعد معمول سے قدرے تیز سرد ہوائیں چلنے کی توقع ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت گرسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو شہر کا کم سے کم پارہ 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ صبح کے وقت دھند کی وجہ سے حدنگاہ 2 کلومیٹر تک کم ہوئی، جمعہ کو بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں چلیں جس کی رفتار 28 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو مطلع دن کے صاف اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے، کم سے کم پارہ 14 سے 16 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔