ہفتے کو کراچی میں رواں سال کا کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ
محکمہ موسمیات کی پیر سے بدھ کے درمیان شہر میں ہلکی بارش کی پیش گوئی، درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع
شہر قائد میں ہفتے کو درجہ حرارت سال بھر کی کم ترین سطح پر آگیا جو کہ 12.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو رواں سال کا اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مزید کمی سے 30.5 ڈگری رہا۔ بیشتر وقت بلوچستان کی شمال مشرقی سرد ہوائیں چلیں جس کی رفتار 12 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔ ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد رہا۔ صبح کے وقت دھند چھانے کے سبب حدنگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہوکر4 کلومیٹر رہ گئی تھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو مطلع دن کے وقت صاف اور رات میں سرد رہ سکتا ہے، کم سے کم پارہ 14 سے 16 اور 28 سے 30 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیر سے بدھ کے درمیان شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کی پیش گوئی کی ہے جس کے سبب درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔